میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں پارکنگ مافیابے لگام

حیدرآبادمیں پارکنگ مافیابے لگام

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ علی نواز) حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا چارجڈ پارکنگ کا نام پر ٹھیکے کا انکشاف، 23 مقامات سے لاکھوں روپے کی وصولی، ایچ ایم سی کے مطابق چارج پارکنگ 8 مقامات پر کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر، ٹھیکا رد ہوچکا ہے میونسپل کمشنر، ٹھیکا رد نہیں ہوا نہ ہی ہوگا، 23 مقامات سے وصولی جاری رہیگی، قانونی ہے، نجیب اللہ ابڑو ڈائریکٹر ٹیکسیشن، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چارج پارکنگ فی کے نام پر ٹھیکے کا انکشاف ہوا، ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی کی افسر نجیب اللہ ابڑو اور سیاسی رہنما کے گٹھ جوڑ سے چارج پارکنگ فیس کے نام سے ایم سبحان انٹرپرائیز کے نام ٹھیکا جاری کیا گیا، اسے سلسلے ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس چارج پارکنگ کو شہر میں بدترین ٹریفک جام کا سبب بھی ٹھہرایا گیا تاہم ایچ ایم سی افسران نے میٹنگ میں کہا کہ چارج پارکنگ 23 کے بجائے اب 8 مقامات سے لی جائیگی لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا کہ ایچ ایم سی والوں نے کہا ہے کہ وہ چارج پارکنگ فی 23 سے کم کر کرکے 8 مقامات پر کر رہے ہیں، میونسپل کمشنر کے مطابق ٹھیکہ رد ہوچکا ہے لیکن ڈائریکٹر ٹیکسیشن نجیب اللہ ابڑو نے کہا کہ ٹھیکا رد نہیں ہوا نہ ہی ہوگا، قانونی ٹھیکہ ہے، ٹھیکیدار رقم بھی جمع کروا رہا ہے معاہدے کے تحت ٹھیکا چلتا رہے گا. واضع رہے کہ چارج پارکنگ کے نام پر سبزی منڈی، حالی روڈ، حضرت عائشہ پارک، دائود مارٹ حلال احمر، ما جی ہسپتال، بون کیئر ہسپتال، حیدر چوک سمیت 23 مقامات سے چارج پارکنگ فی کے نام پر لاکھوں روپے کی وصولی کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں