باکسر عامر خان نے اپنے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
شیئر کریں
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کلر سیداں کے قریب اپنے آبائی گاؤں میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق کلر سیداں کے قریب گاؤں بھورہ حیال میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، اپنے آبائی علاقہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کیلئے میں برطانیہ میں فنڈز ریزنگ کروں گا اور ایک ایسا ہسپتال بناؤں گا جس کی اہمیت کو ملک کے طول وعرض میں محسوس کیا جائے گا، اس اسپتال میں نہ صرف علاج مفت ہوگا بلکہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ میری پہچان ہے میں برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں پاکستان میں باکسنگ اور فٹبال کو اولمپکس تک لے کر جانا چاہتا ہوں۔