میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا عوام پر بجلی گرانے کافیصلہ ، بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تیاری

حکومت کا عوام پر بجلی گرانے کافیصلہ ، بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بجلی کی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد اب حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی اور وفاقی حکومت نے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے جس میں نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔دستاویز کے مطابق نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گی، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر کتنا اضافی بوجھ پڑے گا اس حوالے سے سماعت میں جائزہ لیا جائے گا، تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں