میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے نجات و مل گئی

خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے نجات و مل گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے رہائی مل گئی ،جیل سے ضمانت پر رہا ،سیکڑوں جیالوں کا شاندار استقبال. ڈھولک کی تھاپ پر رقص ،نعرے بازی ،خورشید شاہ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمدشاہ کو پچیس ماہ بعد جیل اور نیب کی قید سے رہائی مل گئی ہے انہیں سکھر سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا ہے ان کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر جمع سیکڑوں کی تعداد میں جیا لوں نے شاندار استقبال کیا انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی جیالے اس موقع پر خورشید شاہ کی رہائی کی خوشی میں ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے رہے خورشیدشاہ نے اس موقع پر جیالوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا پیپلزپارٹی رہنما کو گاڑیوں کے بڑے جلوس میں ان کی رہائش گاہ کی طرف لے جایا گیا اس سے قبل خورشید شاہ کو آج صبح سکھر کی احتساب عدالت لے جایا گیا تھا جہاں پر انہوں نے اہنے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے تھے جس کے بد انہیں واپس جیل لایا گیا جہاں سے اب ان کو رہا کردیا گیا ،علاوہ ازیںشرکا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشید شاہ نے کہا کہ مجھے جیل میں ڈالاگیا، میرے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی، ہم کرپشن جیسی غلیظ چیر کے قریب کبھی نہیں گئے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جیسے ہی نوٹس لیتے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، پٹرول کی قیمت آسمان پرہے اور آج ڈالرکہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔خورشید شاہ نے اپنے ووٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ میں آپ کاخادم اور خادم رہوں گا، پارلیمنٹ میں بیٹھے ہر شخص کا احترام کرنا چاہیے، ہمیں عوام کوخوشحالی طرف لے جاناچاہیے، ملک کاسب سے بڑامسئلہ تعلیم کا ہے، تعلیم دو،عقل دو،سوچ دوتب ہی ملک ترقی کریگا۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آج کوئی ہم سے فون پر بات نہیں کرتا، ایک زمانہ تھا جب اشارہ کرتے تھے تو سارے ممالک کھڑے ہوجاتے تھے۔خورشید شاہ نے کارکنان، عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہائی کو دعائوں کی وجہ قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں