وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے، شیخ رشید
شیئر کریں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے،وزیراعظم نے بتایا ہے سب چیزیں طے ہوگئی ہیں، ہماری اور فوج کی بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی تعیناتی کے لیے وزیراعظم نے انٹرویو کی کوئی بات نہیں کی، وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کارہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا ہے کہ سب چیزیں باہمی طور پر طے ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائیگی، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔