میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھر کول کمپنیز کروڑوں کی ٹیکس چورنکلیں،کسٹم حکام کانوٹس،مقدمہ درج

تھر کول کمپنیز کروڑوں کی ٹیکس چورنکلیں،کسٹم حکام کانوٹس،مقدمہ درج

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

تھر کول کمپنیز میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری سامنے آگئی، سندھ اینگرو کول مائننگ اور سینو سندھ ریسورسز کو43کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پر کسٹم حکام نے نوٹس جاری کردیا ہے،ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں کمپنیز پر کیسز درج کردیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی نے ستمبر 2018 سے آکتوبر 2020 تک تھر کول فیلڈ بلاک کے دستاویزات کا جائزہ لیا، جائزے میں انکشاف ہوا کہ تھر کول فیلڈ بلاک ون اوپن پی آئی ٹی مائن پروجیکٹ میں کام کرنے والی دو کمپنیز سندھ اینگرو کول مائننگ اور سینو سندھ ریسورسز نے بیرون ملک مشینری درآمد کی، درآمد کی گئی مشینری میں راکر آرم بشنگ، سلینڈر لائنر پلی، فیول سپلائی مکینزم، اسٹریٹ پل راڈ بال میں شامل ہیں،یہ مشینری ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں لیکن دونوں کمپنیز نے کسٹم میں ٹیکس ادائیگی نہیں کی ۔ کسٹم حکام نے جائزہ لینے کے سندھ اینگرو کول مائنز کو 38 کروڑ 56 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا نوٹس جاری کیا ہے، اسی طرح سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 5 کروڑ 69 لاکھ 24 ہزار کی ٹیکس چوری کا نوٹس بھیجا ہے،دونوں کمپنیز کو رقم کی ٹیکس چوری کے قوانین کی خلاف ورزی پر کیسز درج کردیئے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درآمد کنندگان ٹیکس کی رقم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی میں سندھ اینگرو کول مائننگ اور سینو سندھ ریسورسز کے کیسز پر مزید غور جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں