میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم بانیان پاکستان اوران کی اولادوں کی قدرنہیں کی ،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

ہم بانیان پاکستان اوران کی اولادوں کی قدرنہیں کی ،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج یہاں ایک ایسے شخص کی یاد میں اس شہرمیں انکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی ہے جو کراچی کا بیٹا تھا وہ شخص ڈاکٹر عبدالقدیرخان تھے، جنہوں نے انتہائی نا مسائد حالات میں اپنی صلاحیتو ں کے ساتھ اپنی محنت کی وجہ سے نہ صرف اعلی تعلیم حاصل کی بلکہ پاکستان سے باہر جاکر اسکالر شپ حاصل کی اورپوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے اپنی تعلیم کا ایک ایک حرف،تجربے کا ایک ایک منٹ پاکستان کے حوالے کیا، آج ہندوستان کی ہمت نہیں ہے کہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے اس کی وجہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا۔انکی غائبانہ نماز جنازہ خالق دینا ہال ایم اے جناح روڈکراچی میں اداکی گئی،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے پاکستان بنانے والوں،بانیان پاکستان اور انکی اولادوں کی بھی اس طرح قدر نہیں کی کہ پاکستان جیسے اس عظیم ملک جو کہ ایک نظریے کے نام پر بنا تھا آج وہ لوگ جنکی آنکھ کھلی جن کو یہ ملک تحفے میں ملا وہ کل یہ سوال کر رہے تھے کہ پاکستان کے کتنے محسن ہیں میں انکو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ تمہارے تو سبھی محسن ہیں وہ کروڑوں لوگ جنہوں نے ہجرت کی اپنے کھر چھوڑے وہ سب تمہارے محسن ہیں،تم نے کچھ نہیں کیا تم نے انگریزوں کی غلامی کے سامنے اپنی ذہنی غلامی سے بھی آزادی حاصل نہیں کی،تم نے تو اپنے وقتوں میں ان لوگوں کی مخبریاں کیں جو غلامی سے آزادی حاصل کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تعلق اسی سلسلے سے ہے اسی قبیلے سے ہے جو پاکستان بنانے کے بھی محسن ہیں اور پاکستان بچانے کی کوششوں کے بھی شاہدہیں جناب محترم اور محترمی جو یہ سوال کر رہے ہیں ان کو یہ پتا ہونا چاہئے کہ قائد اعظم محسن پاکستان تھے اور رہیں گے،قائد اعظم نے پاکستان بنانے کا وعدہ کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان بچانے کا وعدہ کیا یہ دونوں آپکے محسن ہیں اور محسن رہیں گے محسن قبیلہ ہے ایک محسن سلسلہ ہے ایک محسن نظریہ ہے ایک اور آپ غلاموں کو آزادی دلوانے والوں کو یاد رکھنا پڑیگا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کے محسن پاکستان کومعمار پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اورلیاقت علی خان کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جاتا یہ انکی شایان شان ہوتا۔دریں اثنا ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں