میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں عارف بلڈرز نے پھر عوام کو چونا لگاناشروع کردیا

حیدرآباد میں عارف بلڈرز نے پھر عوام کو چونا لگاناشروع کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں عارف بلڈرز نے ایک بار پھر لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ شروع کردیا، نامکمل اسکیموں سے فائل واپس لیکر بھاری قیمت پر دوبارہ فروخت کرنے کا انکشاف، حیدرآباد نیو سٹی اسکیم کئے سالوں سے سہولیات سے محروم، فائلیں الاٹیز سے واپس لی جانی لگیں، کوہسار سٹی، نقاش ولاز، الرحیم گارڈن سمیت درجن بھر سے زائد ہائوسنگ اسکیمیں تاحال سہولیات سے محروم، الاٹیز پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بلڈر ٹائکون عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے ایک بار پھر لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، روزنامہ جرات کو الاٹیز سے ملنے والے معلومات عارف بلڈرز کے ایجنٹ الاٹیز سے مختلف اسکیموں کے فائلیں واپس لیکر دوسرے لوگوں کو بھاری قیمت میں فروخت کر رہے ہیں، ملنے والے معلومات آج سے 20 سال قبل شروع ہونے والے اسکیموں میں الاٹیز نے جو رقم جمع کرائی تھی وہ واپس کرکے دوسرے لوگوں موجودہ قیمت میں بھاری رقم کے عیوض فروخت کی جا رہی ہیں، ملنے والے معلومات کے مطابق آج سے 20 سال قبل عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے حیدرآباد نیو سٹی کے نام پر پروجیکٹ شروع کیا تھا تاہم وہ ہائوسنگ اسکیم ابھی تک بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں کی جا سکی ہے اور الاٹیز سے ڈوولپمینٹ چارجز بھی لئے گئے، اس نامکمل اسکیم کے فائلیں الاٹیز سے واپس لیکر مارکیٹ میں ایجنٹس کے ذریعے بھاری رقم میں فروخت کی جا رہی ہیں، دوسری جانب عارف بلڈرز کی نقاش ولاز، الرحیم گارڈن، مصطفیٰ بنگلوز، کوہسار سٹی سمیت درجن بھر سے زائد پروجیکٹ تعطل کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن کے باعث الاٹیز کی جمع پونجی داؤ پر لگ چکی ہے واضع رہے کہ عارف بلڈرز پر سرکاری و رفاہی پلاٹوں پر قبضے، فلڈ زون میں ہائوسنگ اسکمیون کے قیام سمیت دیگر سنگین الزامات کا سامنا ہے اور اینٹی کرپشن بھی مامرے کی تحقیقات کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں