میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کاڈی جی ایکسائزکے دفترپرچھاپہ ،مغوی تاجربازیاب

پولیس کاڈی جی ایکسائزکے دفترپرچھاپہ ،مغوی تاجربازیاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایکسائز اہلکار بھی تاوان کے لیئے شہریوں کا اغوا کرنے لگ گئے، ویسٹ پولیس نے ایکسائز آفس پر چھاپہ مار کر ایک مغوی کو بازیاب کرالیا،ویسٹ پولیس نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دیئے بغیر ایکسائز آفس پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پیر آباد کے علاقے سے دو روز قبل گھر سے ایک شخص کومبینہ طور پر اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں مغوی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کی تفتیش شروع ہوئی تو مغوی کی لوکیشن آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کے اندر کی آئی۔ویسٹ پولیس کی پیرآباد ، مومن آباد اور تفتیشی شعبے کی بھاری نفری نے ایکسائز کے دفتر کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس اہلکار دیوار کود کر اندر داخل ہوئے، دفترکی تلاشی کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ اس دوران پولیس نے وہاں موجود 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیاہے۔مغوی کے اہلخانہ کے مطابق نامعلوم افراد اسے اغوا کرکے لے گئے تھے۔ تفتیش کے دوران مغوی کی لوکیشن آئی آئی چند ریگر روڈ کی آئی۔چھاپے کے بعد ویسٹ پولیس میٹھادر پولیس اسٹیشن پہنچی اور ضابطے کی کارروائی کا آغاز کیا۔ ویسٹ پولیس نے ایک شخص کی بازیابی اور تین ملزمان کی گرفتاری کی انٹری کرائی ہے۔انٹری میں بتایا گیا ہے کہ علی حسن ولد عبداللہ جہان کو گزشتہ روز تاوان کے لیئے اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ پیرآباد میں درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری تھی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اغوا میں ایکسائز کے اہلکار کے ملوث ہیں۔ ملزمان میں جان محمد، عبدالخالق اور یاسر شامل ہیں۔ ملزمان اور مغوی کو ویسٹ پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم ایکسائز کا اہلکار ہے۔ویسٹ پولیس کے مطابق واردات میں ایکسائز کے دیگر عملے کے بھی ملوث ہونے کا شک ہے۔ مغوی کو جہاں رکھا گیا تھا اس جگہ کے حوالے سے افسران بھی جانتے تھے۔ ملزمان سے تفتیش میں مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں