میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچھ وفاقی وزراء اپنے لیڈر کی بات بھول جاتے ہیں ،مرادعلی شاہ

کچھ وفاقی وزراء اپنے لیڈر کی بات بھول جاتے ہیں ،مرادعلی شاہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں، نادان وزراء کچھ اور باتیں کرنا شروع کر دیں گے تو کس طرح مل کر کام ہوگا، نالوں کی صفائی پر کام چل رہا ہے، شہر میں ساری رات بارش ہونے کے باوجود صورتحال قدرے بہترہے۔وزیراعلی سندھ نے ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں گاما نائیف کا افتتاح کردیا۔ گاما نائیف ریڈیو سرجری ریڈی ایشن تھراپی ہے، جس سے دماغ کے زخم کا علاج ہوتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ کم وسائل کیساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سندھ حکومت ہر چیلنج کے باوجود خدمت کرتے رہیں گے، منصوبے ثابت کریں گے کہ صوبائی حکومت نے کام کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر میں بیشتر منصوبے شروع کیے، ہمارے وسائل اتنے نہیں جتنا کام ہم ہیلتھ سیکٹر میں کرنا چاہتے ہیں، ہیلتھ کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سندھ حکومت کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے تھر میں جس جذبے سے کام کیا اسے دکھایا جائے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت متعدد منصوبے لگائے، یہ صوبہ اس سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں گاما نائیف سسٹم پہلی مرتبہ متعارف کیا ہے، اس میں نہ تو روایتی سرجری ہوتی ہے، نہ ہی نائیف کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ شعاں کے ذریعے ہوتی ہے، اس کا فائدہ روایتی سرجری والا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گاما نائیف ریڈیو سرجری ٹیومر، بلڈ ویسل مالفورمیشن اور نرو کونڈیشنز کے علاج کا مثر طریقہ ہے۔ ٹیومر کے علاج میں گاما نائیف ریڈیو سرجری ٹیومر کے ڈی ایم اے کو کمزور کرتا ہے، جس سے ٹیومر کے سیل نہیں بڑھتے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گاما نائیف سینٹر برین سرجری کا جدید ترین نظام ہے۔ یہ یونٹ سسٹم گاما شعائیں جاری کرتا ہے، جو صرف متاثرہ حصے پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس میں درد نہیں ہوتا، خون نہیں بہتا، ایک دن کا علاج ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں 400 یونٹ لگے ہوئے ہیں۔ یہ سرکاری سطح پر پہلا یونٹ ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں 2 ملین مریضوں سے زائد گاما نائیف کے ذریعے علاج کروا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں