میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے میں افسران کی جنگ ،عدنان بخاری نے ملازمین میدان میں اتار دیے

ایس بی سی اے میں افسران کی جنگ ،عدنان بخاری نے ملازمین میدان میں اتار دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری نے حمایت میں ملازمین کو میدان میں اتار لیا، ایس بی سی اے میں افسران کی جنگ چھڑ گئی، ڈی جی کے چہیتے افسر عدنان شاہ بخاری نے ایس بی سی اے میں اپنا راج قائم کردیا، رینجل ڈائریکٹر سمیت تمام افسران بے بس بن گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے طاقتور افسر نے اپنے حمایت میں ملازمین کو اتار لیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی فیکٹو ریجنل ڈائریکٹر سمجھنے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاھ بخاری نے اپنے مخالف افسران کے خلاف ملازمیں کو میدان میں اتار لیا ہے، ملنے والے معلومات کے مطابق ایس بی سی اے میں افسران میں اختیارات کی سرد جنگ چھڑ گئی ہے اور ڈی جی کے چہیتے افسر عدنان شاھ بخاری کے سامنے رینجل ڈائریکٹر و دیگر افسران بے بس دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم لوٹ آنے کے بعد بلڈرز بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں، بلڈرز ذرائع کے مطابق اتھارٹی میں ایک مضبوط مافیا عدنان شاھ بخاری کی سرکردگی میں متحرک ہے اور تمام پروجیکٹ کی منظوری و منسوخی عدنان شاھ بخاری کے بغیر ناممکن ہے، ذرائع کے مطابق بعض افسران نے عدنان شاھ بخاری کے طاقتور کردار کے بارے میں اعلیٰ سطح کے افسران کو شکایات بھی کی ہے لیکں ڈائریکٹر جنرل اپنے چہیتے افسر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزان ہیں، واضح رہے کہ عدنان شاہ بخاری گذشتہ کئے برسوں سے ایس بی سی اے حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے عھدے پر موجود ہے اور اسے اتھارٹی کے سیاہ و سفید کا مالک سمجھا جاتا ہے، کچھ دن قبل ڈائریکٹر جنرل نے چہیتے افسر کو انتظامی امور کی اضافی خدمات بھی نواز دیں تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں