کراچی والے فنڈز دینے ، خدمت خلق میں سب سے آگے ہیں، مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ فنڈز دیتے اور خدمت خلق میں بھی آگے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا شکریہ جنہوں نے این آئی وی سی ڈی کی اگاہی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ جگر یا گردے کا ٹرانسپلانٹ بہت پیچیدہ بیماری ہے، دعا ہے کوئی دشمن بھی ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہوا،حکومت سندھ چاہتی ہے یہ (علاج) کی سہولت سب کو ملے، اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ فنڈز دیتے ہیں اور خدمت خلق میں ہرسطح سے آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 اسپتالوں کو 18ویں ترمیم کے بعد 90 کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے تھے، جن کو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا گیا اور تین اسپتالوں کو اب تک22 ارب روپے دے چکے ہیں۔مراد علی شاہ نے این آئی سی وی ڈی کو فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے استعمال کی سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے۔