میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویکسین کارڈچیکنگ،پولیس کی کمائی کانیادھندا

ویکسین کارڈچیکنگ،پولیس کی کمائی کانیادھندا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں پولیس نے ویکسین کارڈ چیکنگ کے بہانے کمائی کا نیا دھندا شروع کردیا، کراچی میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا،پولیس نے شہر بھر میں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جس کے پاس ویکسین کارڈ نہیں ہے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔ تھانوں کے باہر گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے رشتے داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے پاس ویکسین کارڈ نا ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارڈ چیکنگ کے بہانے پر پولیس کی چاندی ہوگئی ۔مختلف افراد کو پکڑ کر مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں