میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی پرچم اتارنے والا گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں،ذبیح اللہ مجاہد

پاکستانی پرچم اتارنے والا گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں،ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر افسردہ اور برادر اسلامی ملک سے معذرت خواہ ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی ٹرک سے پاکستان کا پرچم اتارنے کے واقعہ پر پاکستانی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر امارت اسلامیہ کی پوری کابینہ افسردہ ہے۔نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو غیر مسلح کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور طالبان عدالت کے ذریعے سزا بھی دی جائے گی۔دو روز قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان سے لدے 17 کنٹینرز طالبان رہنما مولوی مبارز افغانی کے حوالے کیے تھے اور اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک مسلح طالب کو امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم کو اتارتے اور طالب سمیت کئی شہریوں کی پرچم کو پھاڑنے یا جلانے کا ارادہ ظاہر کرتے دیکھا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں