سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کیلئے 350 کروڑ معاوضہ لیں گے
شیئر کریں
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بگ باس سیزن 15کے لیے 350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔گزشتہ 11 سیزن سے بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے سلومیاں ایک بار پھر بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ بگ باس کا نیا سیزن اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس بار سلومیاں شو کی میزبانی کرنے کا دگنا معاوضہ لیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا میزبانی کرنے کا منفرد انداز اور بطور فلم اسٹار ان کی شہرت ہر سیزن میں بگ باس کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اور بگ باس شو کے ہٹ ہونے کی ایک بڑی وجہ سلمان خان کو قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان ہر سیزن کے ساتھ اپنے معاوضے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور بھاری رقم وصول کرتے ہیں اور شو انتظامیہ بھی بخوشی ان کا مطالبہ پورا کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 13 میں انہوں نے فی ہفتہ 13 کروڑ روپے لیے تھے۔ اور اب کہا جارہا ہے کہ سلومیاں سیزن 15 کی میزبانی کے لیے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ روپے وصول کریں گے یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان خان ہفتے میں دو دن بگ باس شو کی میزبانی کرتے ہیں۔