نئے ایس ایس پی کی تعیناتی ،حیدرآباد میں پراسرارپولیس مقابلے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں نئے ایس ایس پی کی تقرری کے بعد پراسرار پولیس مقابلوں میں اضافہ، 3 دن میں 7 پولیس مقابلے، 6 افراد ہاف فرائی کردیئے گئے، 14 ستمبر کو تھانہ اے سیکشن اور مارکیٹ میں دو افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، 15 ستمبر کو سخی پیر اور 16 ستمبر کو پھیلیلی اور بے سیکشن تھانے کے حدود سے 3 افراد زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، حالی روڈ تھانے کے حدود میں بھی مقابلہ، گرفتار ملزمان کو مقابلوں میں زخمی کرنے کا انکشاف، مقابلے اصلی تھے، ایس ایس پی سے پوچھ کر موقف دون گا، ترجمان ایس ایس پی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نئی ایس ایس پی امیر ساجد سدزوئی کی تقرری کے بعد پراسرار پولیس مقابلوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 دن میں 7 پولیس مقابلوں میں 6 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، 14 ستمبر کو تھانہ اے سیکشن میں مبینہ پولیس مقابلے میں علی رضا اور تھانہ مارکیٹ میں ڈکیت فہیم وسیو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، 15 ستمبر کو تھانہ سخی پیر کے حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں یاسر لغاری نامے ملزم کو زخمی حالت میں اور محمد بچل لغاری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا، 16 ستمبر کو پولیس نے دعویٰ کیا کہ تھانہ پھیلیلی میں ساجد عرف سجو اور بی سیکشن تھانے کے حدود میں حاکم لوہار کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، کل حالی روڈ تھانے کے حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ریاض الحسن عرف مٹھو کو پولیس نے زخمی حالت میں پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے تمام مقابلوں کی پریس رلیز جاری کرتے ہوئے گرفتار افراد پر مختلف کیسز کو بھی ظاہر کیا، دوسری جانب ذرائع کے مطابق نئے ایس ایس پی کی تقرری اور جرائم میں اضافے کے بعد کچھ ایس ایچ اوز ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس مقابلوں میں زخمی کرکے پکڑنی کی دعوی کر رہے ہیں، پھیلیلی تھانے کے حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ساجد عرف سجو کا کہنا ہے کہ اسے حسینی امام بارگا سے اٹھا کر کئی گھنٹے تشدد کے بعد ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا، اس پر دائر تمام کیسز ختم ہو چکے ہیں، دوسری جانب روزنامہ جرات کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کے ترجمان اویس سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے اصلی ہیں تاہم وہ ایس ایس پی سے پوچھ کر موقف دینگے۔