میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوگرا کی ایک روپے لیٹراضافے کی سفارش ، تبدیلی سرکار نے 5روپے کا اضافہ

اوگرا کی ایک روپے لیٹراضافے کی سفارش ، تبدیلی سرکار نے 5روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے تک کی منظوری دے دی گئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی لیکن اضافہ 5 روپے کا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافے کا حیران کن فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں فی لیٹر پٹرول 1 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم حکومت نے 1 روپے کی بجائے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔فاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل ا?ئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا۔ طے کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں