چیئرمین نیب کابدعنوانوںسے 535 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰ
شیئر کریں
قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال نے کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب نے موثرحکمت عملی وضع کی جس کے نتیجہ میں موجودہ انتظامیہ کے دورمیں اب تک 535 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گیلانی اینڈگیلپ کے سروے میں 59 فیصد پاکستانی عوام نے نیب پراعتمادکااظہارکیاہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قومی احتساب بیورو قانون کے مطابق نیب بلاتفریق احتساب کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فعال حکمت عملی کی وجہ سے سزاوں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے جو دنیا بھرمیں وائٹ کالرجرائم کی تحقیقات میں اہم کامیابی ہے،دنیابھرمیں موقر اداروں جیسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم ، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اورمشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کے مثالی کوششوں کو سراہاہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ قومی احتساب بیورو کسی دھمکی اورتنقید کے باوجود اپنی قانونی ذمہ داریاں اداکرے گا۔نیب کی انتظامیہ قانون کے مطابق انکوائریز اورتحقیقات کاعمل جاری رکھیں گی۔چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کی تمام صورتوں اورمظاہرکو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، نیب نے بالخصوص بدعنوانی، منی لانڈرنگ، عوام الناس سے دھوکہ دہی، جان بوجھ کربینک ڈیفالٹ ہونے، اختیارات کے غلط استعمال اورریاسی فنڈز پرخرد برد پراپنی توجہ مرکوز کی ہے۔