میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں جاری

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) شہر قائد میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات قریب آ تے ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی پیپلز پارٹی،پی ٹی آ ئی،ایم کیو ایم پاکستان،مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ کالعدم تحریک لبیک پاکستان بھی میدان میں آگئی 18امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کر دیے12 ستمبر کو کراچی کی اسٹیک ہولڈرز جماعتیں 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی عمل میں ایک مرتبہ پھر اپنی قسمت آزمائیں گیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کالعدم ٹی ایل پی بھی مختلف شہروں سے حصہ لے رہی ہے۔ اس ضمن میں مذہبی جماعت کی جانب سے شہر قائد میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ مختلف وارڈز میں کونسلر کی نشست کے لیے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جن میں محمد شفیق،سید شاہ رخ خان،ملک انور انجم،ایڈووکیٹ رئیس احمد،دلشاد احمد،ارسلان ظفر،محمد رئیس اختر،فرحان ریاض،محمد شاہد خان،محترمہ راحت بیگ،وسیم اکرم رضوی،ارشاد احمد خان،محمد ابرار نورانی،محمد رئیس اختر،سلیم احمد،محمد عادل و دیگر شامل ہیں۔کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ سیاسی حلقوں میں حالیہ دنوں نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی شہر میں بڑھتی سرگرمیاں اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت باالخصوص شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی کراچی آمد نے بھی شہر قائد کی بڑی جماعتوں میں کھلبلی پیدا کر دی ہے۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈ،کورنگی کریک کنٹونمنٹ،منوڑا کنٹونمنٹ،کراچی کنٹونمنٹ بورڈ صدر،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ
میں آ ئے روز انتخابی عمل میں حصہ لینے والی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ مختلف شاہراہیں اور سڑکیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کے جھنڈوں سے بھری دکھائی دیتی ہیں۔شہر قائد کی مختلف جماعتیں کالعدم جماعت کے کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں حصہ لینے پرتشویش کا اظہار کر رہی ہیں، تاہم اب تک کسی بھی جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے اپنے تحفظات پر مبنی تحریری درخواست نہیں دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں