میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کی نیاطوفان ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

مہنگائی کی نیاطوفان ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق اوگر نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، اور پٹرولیم ڈویڑن کو سمری بھجوائی ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویر ہے، جب کہ پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لئے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہیں، اور وزارت خزانہ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔سمری میں پیٹرول کے نرخوں میں 50 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر، اور مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، اور لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ اگست سے ہوگا،دوسری جانب ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ ہوگا،اشیائے خورونوش کے دام مزیداپوچلے جائیں گے ،بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں