کابل 200کلومیٹردور،طالبان کاپانچ روز میں آٹھ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ
شیئر کریں
طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلخمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فراہ، ایبک، قندوز، سرِپل، تالقان، شبرغان اور زرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے۔افغانستان کے مختلف مقامات پر لڑائی میں تیزی آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل پہنچ رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے تقریبا 200 کلومیٹر دور رہ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی عہدیداروں کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل سے 140 میل دور شمال میں اہم افغان شہر پلِ خمری پر قبضہ حاصل کرلیا ہے جس سے طالبان کو دار الحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹریٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 9 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرچکے ہیں۔ صوبے فاراہ، ،بدخشاں ، بغلان ،نمروز ،جوزجان، قندوز، سرائے پل، تخار اورسمنگان پرطالبان کا قبضہ ہے۔