میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر ،پی ٹی آئی حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دودھڑ وں میں تقسیم

آزاد کشمیر ،پی ٹی آئی حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دودھڑ وں میں تقسیم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ بیرسٹرسلطان اور سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ دونوں گروپس کابینہ میں زیادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ وزراتیں لینے کے لیے کوشاں گروپس نے کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کر دیا۔سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سپیکر سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم، صدارتی الیکشن اور کشمیر کونسل کے انتخابات پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی پارٹی رہنمائوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ اراکین نے کہا کہ وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہے، آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔دوسری جانب پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت بھی گزشتہ روز ہم خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کے اراکین کو دلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 16 رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے جس میں بیرسٹر سلطان محمود گروپ نے 11 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں گروپس کابینہ میں زیادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں