میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجرین کی آڑمیں دہشت گردوں کوداخل نہیں ہونے دینگے ، وزیراعظم

مہاجرین کی آڑمیں دہشت گردوں کوداخل نہیں ہونے دینگے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سکیورٹی اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سمیت سول اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، سکیورٹی اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات، افغان مہاجرین کی متوقع آمد اور مہاجرین کی آڑ میں دہشتگردوں کے پاکستان میں داخلے کی روک تھام کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ، خطے کی مجموعی صورتحال اور داخلی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے عزم دہرایا کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کسی فوجی طاقت کے استعمال کے بجائے افغان عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ افغانستان کا پرامن حل چاہتا ہے۔اجلاس میں وزیرخارجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر اطلاعات فواد چوہدری شامل ہیں۔ کمیٹی افغانستان کی صورتحال، حکومتی ترجیحات اور اندرونی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات تجویز کرے گی جب کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل صبح 10 بجے وزارت خارجہ میں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں