میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ اور آزاد کشمیر انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے شاہ محمود قریشی

مقبوضہ اور آزاد کشمیر انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ اورآزاد کشمیر کے انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دے گا؟۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران سیاسی قیادت کا بڑا حصہ قید میں ہوتا ہے، یہاں آزاد کشمیر الیکشن میں گہما گہمی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فرق صاف ظاہر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں ہو کا عالم ہوتا ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دیگا؟انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت مخالف جماعت حکومت کرتی رہی، لوگوں کو واضح رجحان تحریک انصاف کی طرف دکھائی دیتا ہے، بیلٹ باکس کھلے گا تو نتیجہ سامنے آئے گا، ووٹر زمینی حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹوں کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں آئیں، اپوزیشن جماعتیں آزاد کشمیر گئیں اپنی انتخابی مہم چلائیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر نکتہ چینی ہے ، اس کی حدود و قیود ہوتی ہیں،ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم آہنگی ہے اور ایسا ہی رہنا چاہئیے۔ ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم آہنگی ہے اور ایسا ہی رہنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا ایک ہی موقف رہا ہے، ہماری پارلیمنٹ نے اس حوالے سے متفقہ قراردادیں پیش کی ہیں۔ ہمیں اس معاملے پر سمجھداری سے آگے بڑھنا ہے، انتخابات کے دوران وقتی طور پر ایک سیاسی ابال آتا ہے، اس میں سخت جملے بھی کہے جاتے ہیں، کوشش کی جانی چاہیے کہ اس سے پرہیز کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں