میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان کا بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت نے سائبرجاسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا، وزیراعظم، ملٹری شخصیات سمیت اہم سینئر لوگوں کی جاسوسی کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیاـ تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیگاسس (اسپائی ویئر) کا معاملہ پانامہ لیکس سے بھی بڑا قرار دیا ہے اوراس معاملے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا کہا ہے، پاکستان اس معاملے پر بھارت کے خلاف ایکشن لے گاـ اسلام ا?باد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپائی ویئر کامعاملہ پانامہ سیبھی بڑا ہے، پاکستان نے پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپائی ویئر جاسوسی کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں سیکیورٹی اداروں اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، جو معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے کر شواہد اکھٹے کریں گے، جس میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان جاسوسی کے معاملے پربھارت کیخلاف ایکشن لینیجارہا ہے کیونکہ یہ پانامہ لیکس کے بھی بڑا معاملہ ہے، وزیراعظم، ملٹری شخصیات سمیت اہم سینئر لوگوں کی جاسوسی کی گئی، جس کی پہلے بھی اطلاعات تھیں’۔مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ‘اسپائی ویئر کو پاکستان کیخلاف استعمال کیاگیا، بھارت نیاسرائیل کیذریعے پیگاسس سوفٹ ویئر کے ذریعے ہائبرڈ جاسوسی کی، یہ ایک سنگین معاملہ ہے، جس کو ایسے ہی نہیں چھوڑا جاسکتا ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ پاکستان یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے گا، تحقیقات کے نتائج سے اقوام متحدہ اور دوسریاداروں کوبھی آگاہ کیا جائے گا، پاکستان اپنی سلامتی،خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر قانونی قدم اٹھائیگا، ہم نے اقوام متحدہ سے بھی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے، بھارت کیوں عمران خان کے فون کے پیچھے پڑا ہوا ہے؟ رپورٹ کیمطابق عمران خان کے فون پر ہیکرز نے حملہ بھی کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے سائبرجاسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا، پاکستان کیخلاف عالمی فورم پر لابی کی جاتی تھی، کچھ عرصہ پہلے ڈس انفولیب نے بھارت کا بھانڈا پھوڑا تھا’۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ ‘بھارت نیسافٹ ویئرکا انتہائی غیرذمہ دارانہ استعمال کیا، ٹیکنالوجی سے10ممالک کیوزرائیاعظم کیفون کوٹارگٹ کیا گیا، فرانس نیاس معاملے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں، پاکستان بھی جاسوسی کیمعاملے پربھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں