میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر فائرنگ

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر فائرنگ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر حملہ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتظامات کے انعقاد میں 2 روز باقی ہیں، ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ چند گھنٹوں بعد انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا۔ انتخابی مہم کے خاتمے سے قبل تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی مہم پر مخالف جماعت کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عارف مغل کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ان کے صاحبزادے اور دیگر کارکن شریک تھے۔ اس دوران مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ریلی پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں عارف مغل، ان کے صاحبزادے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہوگی ،32 لاکھ سے زائد ووٹر 45 نشستوں پر امیدواروں کا چنائو کرینگے،امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ قانون سازی اسمبلی کی 45نشستوں کے لئے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے 742 امیدواران میدان میں ہیں جبکہ مجموعی طورپر32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرزاپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سکیورٹی فرائض انجام دے گی۔آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سکیورٹی اور پرامن ماحول کے انتظامات کیلئے طلب کیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک تعینات ہو گی، یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر صوبوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق پاک آرمی کا پولنگ سٹیشنوں، پولنگ کے عمل یا انتخابی سامان کی ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں