میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی جج کو فون کرکے سزا دینے کیلئے نہیں کہتا ،وزیراعظم

کسی جج کو فون کرکے سزا دینے کیلئے نہیں کہتا ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عظیم قوم اور عظیم ملک بننا ہے اس کیلئے عوام کی حمایت درکار ہے، ہمیشہ اس امیدوار کو ووٹ دیں جس کا لیڈر ایماندار ہو، جھوٹا اور کرپٹ حکمران کبھی لیڈر نہیں ہوتا، وہ ملک ترقی نہیںکرسکتا جس کے حکمران جھوٹے اور ایماندار نہ ہوں، چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستان کے ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو ،بدقسمتی سے ہم غلط راستے پر چلے گئے تھے، بھیک لینے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا،اداکاری کرکے باہر جانے والے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی۔بھمبر آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو کورونا سے بچائو کیلئے ماسک پہننے کی تاکید کرتا ہوں کورونا وباء سے لاکھوں لوگوں کا انتقال اورکروڑوں متاثر ہوئے ماسک پہننے سے کورونا سے بچائو ممکن ہے آپ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ اتنی گرمی میںیہاں آئے چاہتا ہوں ہمارا ملک عظیم ملک بنے اللہ کہتا ہے میرے نبی کی زندگی سے سیکھو اس میں قوم کی بہتری ہے ایک انسان جب شریعت پر چلتا ہے تو عظیم انسان بن جاتا ہے میں چاہتا ہوں ہماری قوم عظیم قوم بنے میں عوام کے مستقبل کے بارے میں سوچتا ہوں اپنی قوم کو خوددار بنانا چاہتا ہوں اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ میرے نبی ۖکی سنت پر چلو اس میں ہدایت ہے بھیک مانگنے اور قرضہ لینے والے کی کوئی عزت نہیں ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو قرضوں پر چلایا ہم نے خودار بننا ہے۔ ہم نے ایک عظیم قوم بننا ہے ہم نے اپنے آپ اور ملک کو بدلنا ہے ہم نے سچ بولنا ہے امانت دار ہونا ہے ووٹ ایماندار آدمی کو دو جھوٹا لیڈر نہیں ہوتا صادق اور ایماندار کو ووٹ دیں ۔ آج عدالتیں آزاد ہیں عمران خان عدالتوں پر حملہ نہیں کرتا آج اس ملک میں عدالتیں اور انصاف کا نظام آزاد ہے ۔ حضرت علی نے فرمایا کفر کا نظام چل جائے گا مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ ہم نے عظیم قوم بننا ہے اس پر چل نکلے ہیں پرانے نظام کو ختم کرنا ہے آپ کے کپتان کو مقابلہ کرنا ہے آپ کی مدد سے ان مافیاز کو ختم کرنا ہے جس ملک میں کرپٹ حکمران ہوں وہاں ہمیشہ غربت ہوتی ہے میں پاکستان کے صرف ایک لیڈر کو مانتا ہوں جب تک پاکستان ہے ان کانام ہمیشہ رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں