حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی میں غیرقانونی تعیناتی کاانکشاف
ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی میں غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف، گریڈ ایک میں بھرتی شاہنواز قریشی گریڈ 17 میں پہنچ گیا، ہائوسنگ اسکیم میں بھی بڑے پیمانے پر خرد برد کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ترقیاتی ادارے ایچ ڈی اے میں 1998 میں بھرتی ہونے والے ایک گریڈ کے لیے شاہنواز قریشی کو غیر قانونی پروموشن دیکر 17 گریڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامی پر شہر کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم گلستان سرمست کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنا کر بٹھا دیا گیا ہے جس نے ادارے کے سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم گلستان سرمست میں لوٹ مار کابازار گرم کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق شاہنواز قریشی نے گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم کے سینکڑوں پلاٹوں کو جعلسازی سے ٹرانسفر،فروخت،اور کینسل کر کے کروڑوں روپے حاصل کئے ہیں جبکہ ایچ ڈی اے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ہے۔