آزاد کشمیر میں مراد سعید،علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ، ہوائی فائرنگ
شیئر کریں
آزاد کشمیر میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پی ٹی آئی قیادت کی گاڑیوں پر پتھراؤراجہ فاروق حیدر کے حلقے میں کیا گیا،واقعے میں تنویر الیاس کے اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا، پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی کارکنان نے پتھراؤاور ہوائی فائرنگ کی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اورپاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی جلسے کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم کے دوران ایک شخص نے جوتا دے مارا، جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے اس کو معاف کردیا، اسی طرح آج وفاقی مراد سعید اور علی امین گنڈا پور جلسے کیلئے فارق حیدر کے حلقے میں جارہے تھے کہ راستے میں پہاڑوں کے اوپر سے ان پر پتھر پھینکے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔مراد سعید کی گاڑی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ نامعلوم لوگوں کی جانب سے کی گئی، واقعے میں تنویر الیاس کے اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے میں وفاقی وزیر مراد سعید ، علی امین گنڈا پور ،تنویرالیاس اور مقامی قیادت موجود تھی۔ پی ٹی آئی رہنمائ تنویر الیاس نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی کارکنان نے ہمارے قافلے پر پتھراؤاور ہوائی فائرنگ کی، فاروق حیدر نے مراد سعید کو حلقے میں داخل ہونے سے متعلق دھمکی دی تھی، آج راجا فاروق حیدر کے حلقے میں داخل ہوئے تو پتھراؤ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کی آمد پر سڑکوں پر ڈنڈا بردار لوگ بھی موجود تھے، یہ واقعہ فاروق حیدر کی دھمکی کے بعد پیش آیا ہے۔