میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں صورتحا ل بگڑی تو سب متاثر ہونگے ،شاہ محمود قریشی

افغانستان میں صورتحا ل بگڑی تو سب متاثر ہونگے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کا سب کو فائدہ ہوگا، صورتحا ل بگڑی تو سب متاثر ہونگے ،مشاورتی عمل کو آگے بڑھایا جائے،پناہ گزینوں کی آڑ میں پاکستان کے دشمن داخل ہوسکتے ہیں،پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں دیرپا امن و استحکام ہو،ہم پر کب تک انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں گی ۔ تاجکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے بیان میں کہاکہ میں اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان میں موجود ہوں، میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، خطے کے اہم ممالک سے افغانستان کی صورتحال پر بات کرنا چاہتا ہوں،اہم ممالک کے سامنے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرنا چاہتا ہوں،اور ان کی آراء سے مستفید ہونا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ تاجکستان کے وزیر خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر میری تفصیلی گفتگو ہوئی ،روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے بھی میری ملاقات متوقع ہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ سب خطے کے اہم ممالک ہیں اور افغانستان کی صورتحال پر نظر بھی رکھے ہوئے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ان اہم ممالک سے مشاورت کے بعد متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہا ہے، انہوںنے کہا کہ میں ان سے یہی کہوں گا کہ ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائیں،اور مل بیٹھ کر راستہ نکالیں،افغانستان کی اہم شخصیات کو بات چیت کی دعوت دیتے ہیں،افغان قائدین بیٹھیں اور بتائیں ہم کیسے ان کی مدد کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کیا،بھارت خطے کے امن میں خلل ڈال رہا ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو منفی رویئے سے منع کرے،بھارت افغانستان کو امن سے رہنے دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں