میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بوڑھی ماں کوتین سال بعد بیٹے کی قیدسے نجات مل گئی

بوڑھی ماں کوتین سال بعد بیٹے کی قیدسے نجات مل گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

جائیداد کی لالچ میں 3 سال سے بیٹے کی قید میں موجود بوڑھی ماں کو بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج راولپنڈی کے حکم پر تھانہ سول لائن پولیس نے تلسہ روڈ پر واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر بوڑھی خاتون کو بازیاب کرلیا، خاتون کو بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں گزشتہ 3 سال سے قید کررکھا تھا۔ہیومین رائٹس کمیٹی کے ممبر عامر سلیم رانا ایڈووکیٹ نے خاتون کی بازیابی کے لئے سیشن جج کے سامنے پٹیشن دائر کی تھی، جس پر سیشن جج نے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا، خاتون نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ بڑے بیٹے نے گھر جبری بند کر رکھا تھا، اور قصور میں ایک جائیداد اپنے نام کرانا چاہتا تھا، بڑے بیٹے نے مجھ پر باقی بچوں سے ملنے پر پابندی لگا رکھی تھی اور میری صبح شام نگرانی ہوتی تھی، عدالت مجھے چھوٹے بیٹے کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید نے شمیم اختر نامی بوڑھی خاتون کی خواہش پر اسے چھوٹے بیٹے حسن رجا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں