ارباب غلا م رحیم کوگورنرسند ھ بنانے کی تیاریاں
شیئر کریں
سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرلی ہے،وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں گورنر بنانے کی تیاری کررہی ہے، عیدالاضحی کے بعد سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات ہے،این این آئی کو انتہائی قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سندھ کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں پیپلزپارٹی کوسخت ٹف ٹائم دینے کیلیے سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔قابل اعتماد ذرائع مطابق سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ کے نئے گورنر لگانے کی تیاری کی جاری ہے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان ،مسلم لیگ فنکشنل ،مسلم لیگ(ق) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔دوسری جانب سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے ۔جوڑ توڑ کے سیاسی ماہر سمجھے جاتے ہیں اس سارے معاملے میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ذرائع مطابق سندھ کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت میں وزیراعلی پنجاب اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اہم کردار ادا کیاہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند روز میں سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ حضرت پیرصاحب پگارا سے خصوصی ملاقات کرینگے اسکے علاوہ سابق وزیراعلی سندھ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بھی جائیںگے کوشش کی جاری ہے کہ سندھ میں آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو سیاسی ناک آئوٹ کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں ایک گرینڈ الائنس بنایاجائے ،جس میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ فنکشنل ،مسلم لیگ(ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور سندھ میں چندروحانی سلسلے پیرصاحب پگارا کی روحانی حرجماعت ،غوثیہ جماعت جن کے سندھ صوبے باالخصوص عمرکوٹ، سانگھڑ،تھرپارکر اورگھوٹکی سمیت اندرون سندھ میں لاکھوں مریدین ہیں اور کچھ دیگر جماعتوں کو ساتھ ملاکر آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کی جاری ہے۔