میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سندھ میں بڑا جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل سامنے آگیا

محکمہ بلدیات سندھ میں بڑا جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ میں جعلی دستاویزات اور بغیر اسکروٹنی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیاہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2010 یونین کونسلزکے سیکریٹریز کو مبینہ جعلسازی سے بھرتی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ میں بڑا جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل سامنے آگیا ، جس میں جعلی دستاویزات اور بغیر اسکروٹنی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ، سیکڑوں افراد کو سیاسی بنیادپر سیکرٹری یونین کونسل بھرتی کیا گیا۔محکمہ بلدیات سندھ میں جعلی ،خلاف ضابطہ بھرتیوں پر رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2010 یونین کونسلزکیسیکریٹریز کو مبینہ جعلسازی سے بھرتی کیا گیا ، محکمہ بلدیات سندھ میں 248بغیر اسناد، مشکوک اور جعلی بھرتیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔.رپورٹ کے مطابق خلاف ضابطہ بھرتیوں کے ذریعے 70کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، یوسی سیکریٹریز کا تعلق شکارپور، کراچی،قمبر،خیرپور ودیگراضلاع سے ہے.انکوائری کمیٹی نے37صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرادی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ 859یو سی سیکریٹریزمیں سے705نے دستاویزجمع کرائیں جبکہ محکمہ بلدیات کے149یوسی سیکرٹریز کی بھرتی جعلی ہے جبکہ 99یوسی سیکرٹریز کو بغیر اشتہار اور قواعد بھرتی کیا۔انکوائری کمیٹی کی جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران معطل کرنے کی سفارش کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں