کسی کی خواہش پرگھرنہیں جائونگا،پانچ سال پورے کروںگا، وزیراعلی سندھ
شیئر کریں
احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پرسماعت،وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم پھرعائدنہ ہوسکی،عدالت نے چارج شیٹ کیلئے نئی تاریخ28 جولائی مقررکرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کوحاضری قینی بنا نے کا حکم دیدیاجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں پانچ سال پورے کروں گا ،کسی کی خواہش پر نہیں گھر جاؤں گا،جب تک پارٹی قیادت اور اسمبلی اراکین چاہیں گے، وزیراعلی رہوں گا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت کی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ریفرنس میں شریک ملزم نثار احمد شیخ کے کورونامیں مبتلا ہونے کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر عائد نہ ہو سکی،عدالت نے چارج شیٹ کیلئے نئی تاریخ28 جولائی مقررکردی،جج نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان حاضری کویقینی بنائیں، عدم پیشی پرحیر حاضر ملزمان کے خلاف نوٹسزجاری کئے جائیں گے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں گھر جاؤں گا،جب تک پارٹی قیادت اور اسمبلی اراکین چاہیں گے میں وزیراعلی رہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ میں حزب اختلاف نے ایک کٹ موشن نہیں ڈالا،سندھ اسمبلی میں بجٹ کے3 روز بہت اچھے رہے ،چوتھے دن اپوزیشن کو نہ جانے کیا ہوا۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے چرچے سندھ اسمبلی میں نہیں میڈیا میں ہورہے ہیں۔