میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کوپہلے امریکاپھرافغان حکام سے مذاکرات پرآمادہ کیا،فوادچودھری

طالبان کوپہلے امریکاپھرافغان حکام سے مذاکرات پرآمادہ کیا،فوادچودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر امن پاکستان کیلئے اہم ہے، افغانستان میں مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا اور چین دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں، ان کے درمیان بہتر تعلقات سے پوری دنیا میں بہتری آئیگی، وزیراعظم نے امریکہ ، چین اور افغانستان کے معاملات پر اپنا نکتہ نظر واضح کیا، افغانستان بارے اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکام کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا، چین اور امریکا کے درمیان تنائو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کی بجائے اقتصادی تعلقات پر زور دیا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات باالخصوص افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ٹائم کو اپنے انٹرویو میں امریکا ، چین اور افغانستان کے معاملات پر اپنا نکتہ نظر واضح طور پر دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ اپنے انٹرویو میں وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی ایک نئی جہت بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکا کے ساتھ تعلقات کوسکیورٹی کے تناظر میں دیکھا جاتا تھا، وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کی بجائے اقتصادی تعلقات پر زور دیا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے نیویارک ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک ہوتے ہیں تو بھارت اور چین دو بڑی منڈیوں کے درمیان پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہوگا، اس طرح دنیا بشمول امریکا پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان کے حوالے سے بھی موقف واضح کیا کہ ہم اپنی سرزمین نہ تو امریکا اور نہ ہی افغانستان کے متحارب دھڑوں کو استعمال کرنے دیں گے۔ و


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں