میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں رہنے والے سندھی غیرملکیوں کوزمینیں فروخت کرنابندکردیں،قادرمگسی

کراچی میں رہنے والے سندھی غیرملکیوں کوزمینیں فروخت کرنابندکردیں،قادرمگسی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ایکشن کمیٹی کی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، 28جون کو ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میرپور خاص اور نوابشاہ میں رابطہ مہم کے بعد حیدر آباد میں بحریہ ٹائون سمیت غیر ملکیوں کو آباد کرنے کے منصوبوں کے خلاف تاریخی جلسہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے ملیر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ٹی پی رہنماء گلزار سومرو، عبدالحمید میمن، خیر محمد مگسی، صدا بلیدی ، شبیر چانڈیو ، نصرت سومرو اور دیگر بھی موجود تھے، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہاکہ بحریہ ٹائون ، ڈی ایچ اے، کمانڈر سٹی سمیت دیگر ہائوسنگ اسکیمیں سندھ کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ایک طرف سندھ کی ساحلی پٹی ڈنگی ، بھنڈار جزیرے اور شاہ بندر تک ساحلی پٹی پر ذوالفقار آباد جیسے سندھ دشمن منصوبوں کے لیے پلاننگ کی گئی ہے تازہ سندھ حکومت نے ذوالفقار آباد اتھارٹی کے لیے بجٹ مختص کی ہے، عالمی قانون کے مطابق جو قوم اکثریت میں ہوتی ہے اس کی اسمبلیوں میں نمائندگی اور حکمرانی ہوتی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکیوں کی آبادی کو روکنا پڑے گا، ڈاکٹر قاد رمگسی نے کہاکہ کراچی میں رہائش پذیر سندھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ افغانی پٹھانوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو زمینیں فروخت کرنا بند کریں، بلاول بھٹو زرداری نے 6جون دھرنے کے بعد گرفتار کرکنان کے لیے کہا تھا کہ جو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نظر نہیں آئینگے ان کو آزاد کیا جائے گا پر اس وقت تک جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی سمیت 150رہنماء و کارکنان بے قصور جیل میں قید ہیں، پولیس نے کئی مرتبہ جاکر جیل میں تفتیش کی ہے پر گرفتار کارکنان پر کسی قسم کا جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود آزاد نہیں کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ مجھ سمیت سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں پر30مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کا مقصد ہمیں سیاسی جدوجہد سے روکنے کی سازش تھی، ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقدمات ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ درج کرایا جائے گا، سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے گھگھر پھاٹک سے عوامی رابطہ مہم شروع کی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ٹنڈو محمد خان میں عوام نے شاندار استقبال کیا، 28جون کو سندھ ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیگر ڈویژنز میں عوامی رابطہ مہم تیز کرکے حیدر آباد میں تاریخی جلسہ کرنے کے بعد دوبارہ کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج رکارڈ کرایا جائے گا، جس میں سندھ کے ووٹ پر منتخب ہونے والے ممبران کو سندھ ماں کا فرض دلانے کے غیرت دلائی جائے گی، ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہاکہ سندھ میں جان پوچھ کر پانی کی قلت کو پیدا کیا گیا ہے جس کی ذمہ دار وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت اور انتظامیہ ہے جس کے سبب چھوٹے آبادگار پانی کے لیے پریشان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں