خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلمرگ کے علاقے میں کیے گئے اس آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ،بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے سپاہی فدا رحمن نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں مشکل سے امن و استحکام حاصل کیا ہے اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔