کراچی پولیس چیف کا31 ایس ایچ اوز کو 45 دن کا الٹی میٹم
شیئر کریں
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے منظم جرائم کے خلاف خود نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ31 ایس ایچ اوز کو 45 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے،25تھانوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی جاتی ہے ، علاقے میں ہر جرم کا ذمہ دار ایس ایچ او ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی میٹنگ کریں گے ، ناردرن بائے پاس پر باڑ لگانے سے کار موٹرسائیکل لفٹنگ میں کمی آئی ہے ، منشیات کے منظم کاروبارکے خلاف خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ، اپنی خفیہ ٹیم کو منظم منشیات فروشوں کی کھوج میں لگا دیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے انکشاف کیا کہ ویجلینس ٹیم نے کراچی کے 4 مقامات سے منشیات خریدی، کیماڑی، ڈاکس، لیاقت آباد ار عزیز بھٹی سے ہیروئین خریدی گئی جبکہ خود سادہ لباس بھیس بدل کر مختلف جگہوں کا دورہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے خلاف رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائی کرے گی ، میری ڈی جی رینجرز سے 1 ، ایس ایس پی سٹی کی دوملاقاتیں ہوئی ، لوکل منشیات فروش گروہوں کی سرپرستی بھی کی جاتی ہے۔عمران یعقوب منہاس نے کہاکہ رضویہ میں منشیات اڈے کا مالک فرار ہے، چپس والے کی جان جانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ، منشیات فروشی میں اگر پولیس ملوث ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی ، کیماڑی، سٹی، موچکو، ملیر، ایسٹ پی آئی بی میں منشیات کے اڈے ہیں۔منشیات کے گروہوں کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہاکہ ایک آپریٹر، ایک مڈل مین اور ایک منشیات کا اصل کردار ہوتا ہے ،ڈی آئی جی ساوتھ مسلسل منشیات کے خلاف کام کر رہے ہیں ، اصل کرداروں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کراچی کے تھانوں میں ہزاروں موٹرسائیکل سالوں سے پڑی ہیں ، ہرزون کی 5 سے 6 ممبران پر مشتمل ٹیم تیار کرر ہے ہیں، تھانوں میں موجود موٹرسائیکلیں جن کے دعویدار نہیں لسٹ بنائیں گے۔وہیکل لفٹنگ سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہاکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، گذشتہ تین ماہ کے دوران چوری اور چھیننے میں کمی آئی ہے ، ایس ایچ اوگلشن اقبال نے چوری میں ملوث ماسیاں کیسے چھوڑ دی؟ ،ایس ایس پی ایسٹ تحقیقات کر رہے ہیں، رپورٹ کا ا
انتظار ہے ، اگر ایس ایچ او کی غلطی ہوئی تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔