میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرد مداحوں کا سوال ہوتا ہے جلدی شادی کیوں کی‘حرا سومرو

مرد مداحوں کا سوال ہوتا ہے جلدی شادی کیوں کی‘حرا سومرو

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

’ماں صدقے‘ ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ حرا سومرو کے مطابق ان کے مقبول ڈرامے دیکھنے کے بعد جب ان کے مرد مداحوں کو معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہیں تو وہ انہیں سوشل میڈیا پر میسیج کرکے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے جلدی شادی کیوں کرلی؟حرا سومرو نے اگرچہ چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، تاہم انہیں مقبولیت حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں ’چپکے چپکے‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ سے ملی۔حرا سومرو نے اداکاری سے قبل دوران تعلیم ہی ماڈلنگ شروع کی تھی اور اداکاری سے قبل ہی وہ شادی کر چکی تھی اور وہ ایک بچی کی ماں بھی بن چکی تھیں۔تاہم کم عمر ہونے کی وجہ سے زیادہ افراد کو لگتا تھا کہ شاید حرا سومرو غیر شادی شدہ ہیں، تاہم جب ان کی مقبولیت بڑھنے لگی اور میڈیا میں ان کی شادی کی خبریں بھی آئیں تو بقول ان کے ان کے مداح مایوس بھی ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں