فلسطین کا اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کامقدمہ دائرکرنے کافیصلہ
شیئر کریں
حکومتِ فلسطین نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی، اس سلسلے میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز (جمعے کو) مسجد اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی ۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازی جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ادھراسلامی تحریک مزاحمت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے ایک بار پھرثابت کیا ہے کہ قبلہ اول ہماری اور القدس سرخ لکیر ہے۔ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کو ہم نے ‘معرکہ القدس’ کا نام دیاہے آج ہم فتح مند اور دشمن شرمناک شکست سے دوچار ہے، ہمارے دل خوشی سے سرشار ہیں،پوری مسلم دنیا، فلسطینی قوم اور دنیا کے زندہ ضمیر لوگ خوش ہیں، دنیا فلسطینی قوم کی بہادری کی پیروی کررہی ہے۔