پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کوقدرکی نگاح سے دیکھتاہے ،آرمی چیف
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یورپی یونین کی سفیر کی افغانستان سمیت خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔