میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لینڈمافیااوراس کے سرپرستون نے اورنگی پروجیکٹ میں مورچہ سنبھال لیا

لینڈمافیااوراس کے سرپرستون نے اورنگی پروجیکٹ میں مورچہ سنبھال لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

لینڈ مافیا اور انکے سرپرست افسران نے اورنگی پروجیکٹ میں مورچہ سنبھال لیا ہے۔ سابقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے بند کرائے گئے تمام کام شروع کرکے بھاری رقومات وصول کرلی گئی ہیں ۔ جبکہ تجاوزات کے نام پر عیدی مہم جاری ہے۔الرحمان بلڈرز کو بلاک ڈی ون پر پچاس لاکھ کی خطیر رقم لیکر کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کا بھی حصہ ہے۔ تجاوزات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشعر زیدی اور نسیم الغنی نے جرمن اسکول اسکے اطراف پہاڑی علاقے اور نارویجن پر تعمیرات شروع کرادی ہیں جس کیلئے فی پلاٹ دو لاکھ وصول کئے گئے ہیں۔ پی ڈی اورنگی نے سوسائٹیز کو بھی خلاف قانون کام کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ تحریک انصاف کیے رہنما شکیل احمد اور سماجی رہنما ممتاز انصاری نے جرمن پر کام کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سخت ردعمل کریں گے۔ تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔ کے ایم سی اور پی ڈی اورنگی کے خلاف توہین عدالت میں جائیں گے۔ پچھلے پی ڈی اورنگی رضوان احمد نے ہمارے کہنے پر ایف آئی آر اور ہر ادارے کو خط لکھنے کے علاوہ شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا اور لکھ کر لگا دیا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اسکے باوجود ہٹ دھرمی اور پیسے لیکر کام کرایا جا رہا ہے، انکے خلاف عدالت میں ریفرنس کریں گے۔ اورنگی میں جاوید شیشے والے سے بھی بھاری رقم طلب کی گئی ہے، جبکہ گلشن ضیاء میں ہر بلاک سے ایک ایک لاکھ وصول کرکرکے بانٹ لئے گئے ہیں ۔ پتھاروں اور دکانوں سے اورنگی پروجیکٹ اور ڈی ایم سی ویسٹ دونوں بھتہ وصول کر رہے ہیں ۔ غیر قانونی تعمیرات خیر آباد، بلاک ڈی، بلاک ایف ، بلاک پی اور بلاک جے میں بھی جاری ہیں ۔ پروجیکٹ کے گورکھ دھندے جاری ہیں، لیکن ریکوری میں کچھ بھی جمع نہیں کرایا جا رہا۔یڈمنسٹریٹر کراچی اس پر سرزنش کر چکے ہیں، لیکن جیبی ریکوری میں اضافہ کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا گیا۔ پی ڈی اورنگی ، نسیم الغنی ، فہیم ، احسن ملک اور پرائیویٹ سیاسی افراد کی بھتہ بازی سے اورنگی کے عوام پریشان ہیں انکا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم کورونا اور کاروبار محدود سے پریشان ہیں اور لینڈ مافیا نے عیدی کے نام پر ہماری زندگی الگ اجیرن کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں