گوٹھ کی زمین پرقبضے میں ملوث بحریہ ٹائون کے 13 ملازمیں گرفتار
شیئر کریں
بحریہ ٹائون کی جانب سے گوٹھ کی زمین پر مبینہ قبضے کے دوران احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے بحریہ ٹائون کے سیکیورٹی گارڈز سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔کراچی کے علاقے گڈاپ میں 3 روز قبل بحریہ ٹائون کی جانب سے گوٹھ کی زمین پر مبینہ قبضے کے دوارن مزاحمت پر گوٹھ کے مکینوں پر لاٹھیاں برسانے، زدوکوب کرنے اور اٹھالے جانے کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی اور قدیمی گوٹھوں کو گرانے اور مکینوں پر ظلم ڈھانے پر بحریہ ٹائون کے خلاف جوکھیو گوٹھ کے مکین جان شیر خان کی مدعیت میں تھانہ گڈاپ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ہنگامہ، بلوا، توڑپھوڑ، اغواء اور تشدد کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر میں بحریہ ٹائون کے سیکیورٹی افسران اور اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ شب بحریہ ٹائون میں چھاپے مار کر تشدد کرنے والے سکیورٹی گارڈز سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب وفاق وزیر اسد عمر بھی اس معاملے پر بول پڑے اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کے سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، الزام ہے کے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹائون باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہیئے، اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔