میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری پر حملہ، 3 اہل کار شہید، 5 زخمی

کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری پر حملہ، 3 اہل کار شہید، 5 زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کوئٹہ میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گروں نے مارگٹ کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں تین اہل کارلانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نومان الرحمان شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت کے علاقے شیر بندی میں پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں