میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی تیسری لہر،عید تعطیلات میں پبلک پارکس، ریسٹورنٹس بند رکھنے کا اعلان

کورونا کی تیسری لہر،عید تعطیلات میں پبلک پارکس، ریسٹورنٹس بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پبلک پارکس، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور نماز عید کیلئے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) بروقت جاری کیے جائیں گے۔ملک میں 8 سے 16 مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی رہے گی، عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریزورٹس، پبلک پارکس، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور ہوٹل مکمل بند رہیں گے۔عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، تاہم گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی،اسی طرح عید کی تعطیلات میں مری، گلیات، سوات۔ کالام، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں