میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان مذاکرات سے کبھی نہیں بھاگا ،شاہ محمود قریشی

پاکستان مذاکرات سے کبھی نہیں بھاگا ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا. اگر ہندوستان 5 اگست کے اقدامات پر نظر ثانی کرتا ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔کشمیر کے معاملے پر ہم صرف نظر نہیں کر سکتے. میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی باضابطہ بیک چینل رابطہ نہیں ہے ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیںان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل میری متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقات طے ہے، ہم دونوں ممالک سفارتی برادرانہ تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر مختلف پروگرام ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میری ہندوستان کے وزیر خارجہ امور جے شنکر سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ہندوستان اور پاکستان کی گفتگو جب بھی ہو گی اس کے لیے ہمیں دو طرفہ سوچنا ہوگا. پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا ہم اپنے تمام ہمسایوں بشمول ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات کے حامی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں