میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پر توجہ دینے کا موقع نہیں ملا، وزیر اعظم

سندھ پر توجہ دینے کا موقع نہیں ملا، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لیے سندھ میں ہمیں الیکشن میں توجہ دینے کا موقع نہیں ملا،بلوچستان میں بہت غربت دیکھی ، اندرون سندھ پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہے ،حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا ،ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، اگر رقم ہم اپنے عوام پر لگاتے تو ملک ڈھائی سال میں کہاں سے کہاں چلا جاتا،کراچی کے قریب جزیرے پر نیا شہر بسانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور سندھ کے لوگوں کو روزگار ملے گا،حکومت سندھ این او سی واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ جمعہ کو کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم بنا ہوں، اندرون سندھ آنے کا زیادہ موقع نہیں ملا، بلوچستان میں بہت غربت دیکھی تاہم اندرون سندھ پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں بہت مشکل حالات میں لوگوں کو زندگی گزارتے دیکھا، یہاں زیادہ تر لوگوں کے پاس زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات نہیں ہیں جبکہ سندھ کے گاؤں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لیے سندھ میں ہمیں الیکشن میں توجہ دینے کا موقع نہیں ملا۔انہوںنے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا ،ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، اگر یہ رقم ہم اپنے عوام پر لگاتے تو ملک ڈھائی سال میں کہاں سے کہاں چلا جاتا۔انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں ایک دم سے غربت آگئی، اندرون سندھ کیلئے ترقیاتی پیکیج کی تیاری کرلی گئی ہے، کراچی کے قریب جزیرے پر نیا شہر بسانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور سندھ کے لوگوں کو روزگار ملے گا۔عمران خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی سندھ نے اچانک جزیرے کے حوالے سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس کیوں لے لیا، حکومت سندھ این او سی واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دے رہے ہیں، پوری کوشش ہے نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کریں اور انہیں بلاسود قرضے دیے جائیں، جبکہ کھیلوں کے میدان بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کوشش ہوگی نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں، کھیلوں کے میدان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کورونا کے باعث مزدورطبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں