وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلام آباد میں روک لیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیرِاعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اسلام آباد سے کراچی آنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے ہی تھے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ طلب کیا۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم ہائوس سے کال آئی، جس کے بعد انہوں نے کراچی روانگی ملتوی کردی۔گورنر سندھ کل وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور کراچی کے ضمنی انتخابات پر بات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت اس اہم اجلاس میں گورنر سندھ کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ عین وقت پر کیا گیا، اس لیے انہیں ایئرپورٹ سے کراچی روانگی ملتوی کرنا پڑی۔