میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کوجہانگیرترین سے کوئی خطرہ نہیں ،شاہ محمودقریشی

حکومت کوجہانگیرترین سے کوئی خطرہ نہیں ،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں پر مظالم بند کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں،اندرونی دبائوکی وجہ سے بھارت کے رویہ میں کسی حد تک لچک آئی ہے ، ہم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے،ہندوستان کے ساتھ مسائل کا حل جنگ نہیں ، دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتیں،مذاکرات کے علاوہ امن کیلئے اور کوئی راستہ نہیں ،بھارت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ کشمیر کا سودا کر دیا ہے،کشمیر کے لوگوں کو اگر کوئی ریلیف ملتا ہے تو اچھا ہے،بے ساکھی کے تہوار کے لیے پاکستان سکھ یاتریوں کی میزبانی کو تیار ہے،سکھ یاتری اپنی حکومت کو منا لیںاور آنے کی اجازت لے لیں،حکومت کو جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک انصاف کی ٹکٹ پر جو منتخب ہوئے وہ سب عمران خان کے پابند ہیں،جو آزاد حیثیت سے آئے تھے انہوں نے آ کر تحریک انصاف میں سر انڈر کیا،جہانگیر ترین کو اگر کچھ خدشات ہیں تو عمران خان کا دروازہ کھولا ہے،17 شوگر ملوں کو نوٹس دئیے گئے ہیں اکیلے ترین کی مل کو نوٹس نہیں دیا گیا،وزیراعظم عمران خان کا کسی کیلئے انتقامی کاروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،جماعت کی باتیں جماعتوں میں کی جاتی ہیں،کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا فلسفہ ہے۔ عمران خان کا ایک نظریہ ہے جس پر وہ قائم ہے،عدالتیں آزاد ہیں اپنا موقف پیش کریں اگر وہ صاف ہیں تو بری ہوں گے،اگر حکومت امن و امان کے لئے مریم نواز کو عدالتو ںمیں لوگوں کو ساتھ لے جانے سے روکنے کی بات کرتی تو تحریک انصاف کے لوگوں کو عدالتوں میں ساتھ لے جانے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن رمضان ریلیف پیکیج کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں