میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان میں مساجد کیلئے نئے قواعد وضوابط طے کرنے کا فیصلہ

رمضان میں مساجد کیلئے نئے قواعد وضوابط طے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے کورونا کیسز کے بڑھنے کے خد شے کے پیش نظر رمضان المبارک میں مساجد کے لئے نئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے ، اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں تمام صوبوں کے گورنروں ، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سمیت متعلقہ صوبائی افسران اور علماء کی ایک ویڈیو کانفرنس ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی وباء کورونا سے بچائو کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ، کورونا کے خلاف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے اور ہم ان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کر نی چاہتی لیکن ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے جس کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے ، تاہم مساجد اور مدارس کے حوالے سے تمام فیصلے علماء کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے ، ضروری ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے علمائے کرام حکومتی اداروں سے تعاون کریں اور بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں